بہار اسمبلی انتخابات اپنے آخری دور میں ہے اور نتائج آنے میں محض ایک ہفتے کا وقت باقی رہ گیا ہے، لیکن اس دوران یہ بحث تیز ہو گئی ہے کہ اگر بی جے پی بہار میں انتخابات ہارتی ہے تو پارٹی صدر امت شاہ کا مستقبل کیا ہوگا؟ کیوں انہیں اپنی کرسی گنوانی پڑے
گی؟
کولکتہ سے شائع ہونے والے اخبار آنند بازار میگزین میں سینئر صحافی جيتو گھوشال کی ایک رپورٹ میں کہا کہ بہار انتخابات میں بی جے پی جیتے یا ہارے امت شاہ پارٹی صدر بنے رہیں گے. رپورٹ کے مطابق آر ایس ایس بھی چاہتا ہے کہ اگلے دو مدت یعنی چھ سال تک امت شاہ پارٹی صدر بنے رہیں.